مندرجات کا رخ کریں

منفی عدد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہ تھرما میٹر منفی درجہ حرارت فارنہائٹ پیش کر رہا ہے۔ (−4 °F)

منفی عدد ہر وہ حقیقی عدد ہے جو صفر سے چھوٹا ہو۔ یہ مثبت عدد کے مد مقابل ہوتا ہے۔ عام طور پر ایسا عدد نقصان، خسارہ، کمی اور عدم وغیرہ کو پیش کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

مقادیر میں منفی عدد کا مطلب منفی اضافہ ہے جو اصل میں کمی ہی ہے۔ درجات میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔ جیسے درجہ حرارت میں منفی درجہ کا ہونا، حرارت کا نہ ہونا ہے۔ اس کی علامت - ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر «عدد 4- یعنی یہ ایک منفی مقدار ہے جو 4 عدد کے برابر ہے جسے منفی 4 بولا جائے گا۔ دوسرے لفظوں میں صفر، 4 سے اتنا ہی چھوٹا یا کم ہے جتنا وہ 4- سے بڑا یا زیادہ ہے۔ 4- <صفر <4

عددی خط
عددی خط

تحریروں میں اگر کوئی عدد منفی نہ ہو تو اسے مثبت عدد ہی تصور کیا جائے گا۔ لیکن صفر نہ منفی ہے نہ مثبت۔ یوں حقیقی عدد کی تین قسمیں ہیں:- یا وہ مثبت ہوتا ہے یا منفی یا پھر صفر۔

ریاضیات میں مثبت اعداد کو، قدرتی اعداد کہا جاتا ہے۔ اور قدرتی اعداد، صفر اور منفی اعداد کے مجموعہ کو، حقیقی اعداد کہیں گے۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. یادکرد ویکی|عنوان =Negative number|پیوند =http://en.wikipedia.org/wiki/Negative_number |انگریزی ویکیپیڈیا

E=mc2     اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے     ریاضی علامات