مندرجات کا رخ کریں

مہر بھوج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مہر بھوج
حکمران گجر پرتیہار سلطنت، شہنشاہِ شمال مغربی ہندوستان
836ء885ء
(مدت حکومت: تقریباً 50 سال)
پیشرورام بھدر
جانشینمہیندر پال
شاہی خاندانگجر پرتیہار خاندان
والدرام بھدر
پیدائش805ء
قنوج، گجر پرتیہار سلطنت، موجودہ قنوج، اتر پردیش، بھارت
وفات885ء
(عمر: 80 سال)
دریائے نرمدا، گجر پرتیہار سلطنت، موجودہ مدھیہ پردیش، بھارت

مہر بھوج (836 - 885 عیسوی) یا بھوج اول گجر پرتیہار سلطنت سے تعلق رکھنے والا مشہور اور طاقتور بادشاہ تھا۔ گجر پرتیہار خاندان جو گجروں کے شاہی قبیلہ پرتیہار (پڑھیار) سے تعلق رکھتے تھے وہ اپنے والد رام بھدر کا جانشین بنا۔ بھوجا وشنو کا عقیدت مند تھا اور اس نے ادیوارہ کا لقب اختیار کیا جو اس کے کچھ سکوں پر کندہ ہے۔ نویں صدی میں ہندوستان کی نمایاں سیاسی شخصیات میں سے ایک، اس کا شمار دھروا دھارورش اور دھرم پال کے ساتھ ایک عظیم جنرل اور سلطنت بنانے والے کے طور پر ہوتا ہے۔

اپنے عروج پر، بھوجا کی سلطنت جنوب میں دریائے نرمدا ، شمال مغرب میں دریائے ستلج اور مشرق میں بنگال تک پھیلی ہوئی تھی۔ یہ ہمالیہ کے دامن سے لے کر دریائے نرمدا تک ایک بڑے رقبے پر پھیلا ہوئی تھی اور اس میں اتر پردیش کا موجودہ ضلع اٹاوہ بھی شامل ہے۔