مندرجات کا رخ کریں

وہن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایک حدیث کے مطابق وہن کا مطلب دنیا سے محبت اور موت سے نفرت ہے۔

حدیث

[ترمیم]

ثوبان بن بجدد بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ قریب ہے کہ (گمراہ) قومیں تمھارے خلاف (لڑنے کے لیے) دوسری قوموں کو بلائیں جس طرح کھانے والے کھانے کے برتن کی طرف ایک دوسرے کو بلاتے ہیں ۔‘‘ کسی نے عرض کیا: اس روز ہماری تعداد کم ہونے کی وجہ سے ایسا ہوگا؟ آپﷺ نے فرمایا:’’ نہیں، بلکہ اس روز تم زیادہ ہو گے، لیکن تم سیلاب کی جھاگ کی طرح ہو گے، اللہ تمھارے دشمنوں کے دلوں سے تمھاری ہیبت نکال دے گا اور تمھارے دل میں وہن ڈال دے گا۔‘‘کسی نے عرض کیا، اللہ کے رسول وہن کیا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا:’’ دنیا سے محبت اور موت سے نفرت۔‘‘ [1]


حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ابوداؤد : 4297