ویکیپیڈیا:فوری حذف شدگی کے معیارات
Appearance
(ویکیپیڈیا:معیارات سریع حذف شدگی سے رجوع مکرر)
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
فوری حذف شدگی کے معیارات کے تحت ان معیارات کو بیان کیا گیا ہے جن کی بنا پر منتظمین کسی بھی صفحہ یا وسیط کو مضامین برائے حذف میں پیش کیے بغیر حذف کرسکتے ہیں۔
عمومی صفحات (ع)
- ایسے صفحات جن کے عناوین بے معنی ہوں (مثلاً ضفطدت)۔
- تجرباتی صفحات (مثلاً کیا میں یہاں لکھ سکتا ہوں)۔
- راست تخریب کاری۔
- ایسے صفحات جن میں دوبارہ اسی مواد کو درج کیا گیا ہو جسے مضامین برائے حذف میں گفتگو کے بعد حذف کر دیا گیا تھا۔
- ایسے صفحات جو مصنوعات، خدمات یا تعلقات عامہ پر مشتمل ہو اور کسی کمپنی یا فرد کی تشہیر کے لیے استعمال کیے جا رہے ہوں۔
مضامین
م1- سیاق و سباق کی عدم موجودگی
ایسا مضمون، جس کے متن میں سیاق و سباق نہ ہو، جس سے یہ ہی علم نہ ہوتا ہو کہ جس پر مضمون ہے، وہ کون ہے، کیا ہے۔ مثال کے طور پر؛ وہ ایک مشہور آدمی ہے، جولوگوں کو ہنساتا ہے۔ اس کا اطلاق اکثر مختصر مضامین پر ہوتا ہے۔ سیاق و سباق نہ ہونے پر، الف-3 سے مختلف برتاؤ کیا جاتا ہے۔ نئے مضامین پر اس ٹیگ کو استعمال کرتے وقت احتیاط کی ضرورت ہے۔ لیکن غیر اردو میں مواد والے یا مشینی ترجمہ والے نئے مضامین پر اس ٹیگ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ احتیاط کے طور پر، ایسے مضامین کے بیرونی روابط، عنوان وغیرہ کو آن لائن لکھ کر تلاش (سرچ) کر لیا جائے۔ پھر اس حساب سے ٹیگ لگایا جائے۔