مندرجات کا رخ کریں

چینی تقویم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چینی تقویم

چینی تقویم یا چینی کیلنڈر (انگریزی: Chinese calendar) (چینی: 農曆) روایتی چین تقویم (رسمی طور دیہی کیلنڈر کہا جاتا ہے [農曆; 农历; Nónglì; 'کاشتکاری کیلنڈر']) یا سابقہ تقویم (舊曆; 旧历; Jiùlì) یا روایتی کیلنڈر (老曆; 老历; Lǎolì) اور قمری کیلنڈر (陰曆; 阴历; Yīnlì; 'ین کیلنڈر') ایک قمرشمسی تقویم ہے جس سالوں، مہینوں اور دنوں کا حساب فلکیاتی مظاہر کے مطابق ہوتا ہے۔ گووبیاو معیارات میں اس کی تعریف "33661-2017" چینی تقویم کا حساب اور اعلان کے مطابق کی گئی ہے

اگرچہ جدید چین گریگورین تقویم کا استعمال کرتا ہے روایتی چینی کیلنڈر کے مطابق چین اور بیرون ملک چینی کمیونٹی میں تعطیلات (جیسے کہ چینی سال نو) منائی جاتی ہیں۔ یہ روایتی چینی تعطیلات کے دن مقرر کرتا ہے اور لوگوں کو شادیوں، جنازوں، منتقلی اور کاروبار شروع کرنے کے لیے اچھے دنوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت دیتا ہے.

چینی رسم الخط کی طرح اس تقویم کی مختلف اقسام مختلف چینی ثقافتی حلقوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔ کوریا، ویت نام اور جزائر ریوکیو نے اس تقویم کو اپنایا اور کوریائی، ویت نامی اور ریوکیوی تقاویم ایجاد کیں۔ روایتی چینی کیلنڈر کا بنیادی فرق الگ نصف النہار کا استعمال ہے۔ روایتی جاپانی کیلنڈر بھی چینی کیلنڈر کی بنیاد پر بنایا گیا ہے تاہم اس کا رسمی استعامل 1873ء میں بحالی میجی اصلاحات کے بعد ترک کر دیا گیا تھا۔ منگولیا اور تبت کے کیلنڈروں نے بھی روایتی چینی کیلنڈر کے عناصر کا استعمال کیا ہے تاہم وہ براہ راست اس مین سے حاصل کردہ نہیں ہیں۔

دن کا آغاز رات آدھی سے شروع ہوتا ہے اور مہینہ ولادت قمر سے شروع ہوتا ہے۔ نیا سال انقلاب شتوی کے دوسرے (یا تیسرے) ولادت قمر سے ہوتا ہے۔ حروف مہینے کے طویل (大، 30 دن) یا مختصر (小، 29 دن) کا اشارہ دیتے ہیں۔

ساخت

[ترمیم]

عناصر

[ترمیم]

روایتی چینی کیلنڈر کے عناصر مندرجہ ذیل ہیں:

دن آدھی رات سے شروع ہو کر اگلے تک

مہینا

[ترمیم]

مہینا ایک ولادت قمر سے شروع ہو کر اگلے تک۔ ایک مہینا 29 1732 دن طویل ہے۔

سال

[ترمیم]

سال سورج کے گرد زمین کا ایک چکر مکمل کرنے کا وقت ہے۔ یہ بہار کے پہلے دن سے ماپا جاتا ہے (قمرشمسی سال) یا موسم سرما سے (شمسی سال)۔ یہ تقریباً 365 31128 دن طویل ہوتا ہے۔

بروج

[ترمیم]
چینی بروج

بروج 112 سال۔ ایک برج 30 716 دن کا ہوتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]
تقویم
تبادلہ تقویم
قوانین