کریڈٹ کارڈ
کریڈٹ کارڈ (انگریزی: Credit card) عمومًا ایک چھوٹا پلاسٹک کارڈ ہوتا ہے، جو ایک کسی مخصوص ادائیگی کے نظام کے صارفین کو جاری کیا جاتا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے گیرندے اس وعدے کے ساتھ اشیا اور خدمات خرید سکتے ہیں کہ بعد میں وہ ان اشیا اور خدمات کی ادائیگی کریں گے۔ کارڈ کا جاری کنندہ، کارڈ کے ذریعے صارف کو ادھار کی حد دیتا ہے جس کے تحت ایک صارف خریدی ہوئی اشیا کی ادائیگی کے لیے پیسے حاصل کر سکتا ہے اور نقدی بھی نکال سکتا ہے۔[1]
صحیح اور غلط استعمال
[ترمیم]کریڈٹ کارڈ کا عمومًا طے شدہ شرطوں میں استعمال کیا جاتا ہے جو صحیح ہوتا ہے۔ تاہم دیگر معاشی آلات کی طرح اس کے چوری ہونے اور غلط استعمال میں آنے کے کافی قوی امکانات موجود ہوتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ 2018ء میں پیش آیا جب پاکستان کی قومی ایئرلائن میں مسروقہ اور جعلی کریڈٹ کارڈوں کے ذریعے مسافروں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک سفر کرانے میں ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مسروقہ اور جعلی کریڈٹ کارڈ سے مسافروں کے ٹکٹ بنوانے اور انھیں بغیر چیکنگ بورڈنگ پاس دلوانے میں ائیر لائن کا ایک ملازم ملوث پایا گیا تھا۔ بھارت میں بھی کئی کریڈٹ کارڈ کے سرقے اور اس سے جڑے دھوکے انجام پا چکے ہیں۔[2]
اس کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواست دینے کے لیے دستاویزات درکار ہیں:
[ترمیم]شناخت کا ثبوت ملک کی بنیاد پر مختلف ہو سکتا ہے: آپ کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک درست تصویری شناختی دستاویز فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی جیسے پاسپورٹ، آدھار کارڈ (انڈیا میں)، PAN کارڈ (بھارت میں)، ووٹر شناختی کارڈ یا ڈرائیور کا لائسنس۔
درج ذیل دستاویزات بھی ضروری ہیں: وہ پتے کا ثبوت، آمدنی کا ثبوت، ملازمت کی تفصیلات، پاسپورٹ کے سائز کی تصاویر، 3 سے 6 ماہ کے بینک اسٹیٹمنٹس، خود ملازم یا کاروباری شخص دے سکتا ہے (انکم ٹیکس رپورٹ)۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "The Effect of BAPCPA on Credit Card Industry Profits and Prices"۔ American Bankruptcy Law Journal۔ 83۔ 2009
- ↑ مسروقہ کریڈٹ کارڈ زسے بیرون ملک سفر؟