مندرجات کا رخ کریں

گوشت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گوشت
قسمگوشت
بنیادی اجزائے ترکیبیچھوٹا گوشت

گوشت فارسی زبان کا لفظ ہے۔ بکرے کے گوشت کو چھوٹا گوشت اور بیل، گائے یا بھینس وغیرہ کے گوشت کو بڑا گوشت کہتے ہیں۔ سائنسی طور پر گوشت ایک صحت مند کھانا تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں لحمیات (پروٹین ) خاصی تعداد میں ہوتے ہیں-[1]

حوالہ جات

[ترمیم]

گوشت ہمیں مختلف جانوروں کے ذریعے سے حاصل ہوتا ہے-اسلام میں ہر جانور کا گوشت حلال نہیں بلکہ چند مخصوص جانور ہی ہیں کہ جن کا گوشت حلا ل ہے - ان جانوروں میں گا ئے، بیل، بکرا، اونٹ ،ہرن اور مچھلیوں کی زیادہ تر اقسام شامل ہیں - اس کے علاوہ پرندوں کی چند اقسام بھی حلال ہیں- مسلمان انہی جانوروں کو حلا ل طریقے سے ذبح کر کے ان کا گوشت کھاتے ہیں -مسلمان اپنے مذ ہبی تہوار “عید الا ضحیٰ “ کے موقع پر اپنی حیثیت کے مطابق گا ئے، بیل، بکرا یا اونٹ ذبح کر تے ہیں - بلا مبالغہ ان مذ بوحہ جانوروں کی تعداد لاکھوں میں پہنچتی ہے اس کے باوجود ان جانوروں کی تعدادمیں کمی نہیں آتی- مغربی ممالک میں سؤر کا گوشت بھی عام ہے-

پکوان

[ترمیم]

گوشت کو مختلف طریقوں سے پکا کر کھا یا جا سکتا ہے مثلا بھون کر یا ابال کر- بر صغیر پاک و ہند میں گوشت کے کئی پکوان بنائے جاتے ہیں جیسے کہ قورمہ، بریا نی، نہاری وغیرہ- عید کے موقع پر گوشت سے طرح طرح کے مزیدار پکوان بنائے جا تے ہیں جن میں باربی کیو، تکہ وغیرہ شامل ہیں-

  1. Ayyıldız, Esat. “Klasik Arap Edebiyatında Et Motifi”. International Malatya Gastronomy Culture and Tourism Conference. ed. Aynur Ismayilova – Gunay Rzayeva. 19-24. Malatya: IKSAD Publishing House, 2022.