Omama.'s Reviews > مرزا غالب: ایک سوانحی منظر نامہ

مرزا غالب by गुलज़ार
Rate this book
Clear rating

by
F 50x66
's review

really liked it
bookshelves: biography-memoirs, mughal-dynasty, اردو-ادب

ہوئی مدت کہ غالبؔ مر گیا پر یاد آتا ہے
وہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا

یہ ہندوستان کے سب سے مشہور اردو شاعروں میں سے ایک ، مرزا غالب کی ایک یادگار کہانی ہے۔ اس میں غالب کی زندگی ، اُنکی مختلف مشکلات اور آخری مغلیہ دور کے حالات کی تفصیل ہے جس میں وہ زندہ رہے۔ اس کہانی کے مختلف پہلو ہیں۔ مرزا کی اپنی اہلیہ سے محبت اور ان کی ایک دوسرے کے ساتھ لازوال عقیدت۔ الفاظ کے ساتھ ان کا نہ ختم ہونے والا جذباتی پن، شہردہلی کے لیے غالب کی عقیدت، جو اُنہیں آزماتا ہے ، اُنہیں عاجز بھی کر دیتا ہے اور آخر میں اُنہیں قبول بھی کرتا ہے ۔
دوسری طرف ، اُن کی زندگی کے تلخ پہلو ہیں۔ جوئے اور شراب سے اُن کا لگاؤ، اور اُس سے اُن کے لواحقین کو پہنچنے والی تکلیف، عدالت کی سیاست؛ غالب کے لئے کوٹھے والی کی بلاجواز محبت ، اور اس کی موت جب وہ صرف ایک ہی ملاقات کی آرزو مند تھی۔
کہانی میں جابجا غالب کے اشعار اور غزلیں ہیں جن سے بلا شُبہ اِس کی خوبصورتی دو بالا ہو گئی ہے۔

یاسیت، غُربت، اور غم سے بھرپور یہ زندگی ایک ایسے وقت کی عکاسی کرتی ہے جب برطانوی ہندوستان پر تقریباً قابض ہوچُکے ہیں،اور غالب کی زندگی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اُنہوں نے غدر کا سانحہ دیکھا، اپنے محبوب شہر دہلی کو لُٹتے دیکھا، اور عظیم مُغلیہ سلطنت کا سورج غروب ہوتے دیکھا، 1869 میں غالب کا جسم اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔ لیکن کیا اُن کی روح اور میراث اس دنیا کو کبھی چھوڑ دے گی؟

یہ کہانی سردیوں کی دوپہر میں کھڑکی سے چھن کر آنے والی دھوپ کی مانند محسوس ہوئی، جیسے ایک عجیب سی اُداسی نے اپنی گرفت میں لے لیا ہو، بہت پہلے گزرے ہوئے ماضی کا ایک نامعلوم سا نوسٹلجیا۔
3 likes · flag

Sign into Goodreads to see if any of your friends have read مرزا غالب.
Sign In »

Reading Progress

December 20, 2020 – Shelved
December 20, 2020 – Shelved as: biography-memoirs
December 20, 2020 – Shelved as: mughal-dynasty
December 20, 2020 – Shelved as: اردو-ادب
December 21, 2020 – Started Reading
December 21, 2020 – Finished Reading

Comments Showing 1-2 of 2 (2 new)

dateDown arrow    newest »

message 1: by MadZiddi (new) - added it

MadZiddi Is this in script form as of the movie Ghalib


message 2: by W (new)

W The movie,Mirza Ghalib,is on youtube.It has great music,Ghalib's own poetry,very well sung by Surraiyya and Talat Mehomood.


back to top