ابراہیم خان (سیاستدان)
ابراہیم خان (سیاستدان) | |
---|---|
رکن پاکستان کی قومی اسمبلی | |
آغاز منصب 13 اگست2018 | |
معلومات شخصیت | |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابراہیم خان پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔
سیاسی حالات
[ترمیم]وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر حلقہ NA-158 (ملتان-V) سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ 2002 سے 2008 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ انھوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی اور بعد ازاں مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی۔ انھوں نے 2008 اور 2013 میں الیکشن میں حصہ لیا اور ہر بار مختلف وجوہات کی بنا پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 2018 کے انتخابات میں، انھوں نے دو بھاری امیداواروں کو شکست دی جو سابق وزیر اعظم یوسف رضا اور سابق وفاقی وزیر جاوید علی شاہ تھے ۔ وہ ایک فیاض اور رحمدل روح کے طور پر جانے جاتے ہیں جو اپنے حلقے میں غریبوں کی مدد کرنے اور بد عنوانوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مقبول ہیں۔ [1][2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Imran Khan's PTI on top as election results come in"۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولائی 2018
- ↑ "LIVE UPDATES: PTI leads in election 2018 results"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2018