احمد سعید ناگی
احمد سعید ناگی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 2 فروری 1916 ء امرتسر، برطانوی ہندوستان |
وفات | ستمبر 1، 2006 کراچی، پاکستان |
ء
قومیت | پاکستانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصور |
وجہ شہرت | مصوری |
کارہائے نمایاں |
|
اعزازات | |
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی | |
درستی - ترمیم |
احمد سعید ناگی (انگریزی: Ahmed Saeed Nagi) (پیدائش: 2 فروری، 1916ء - وفات: یکم ستمبر، 2006ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ مصور تھے۔ انھیں تحریک پاکستان کا سرکاری مصور ہونے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔
حالات زندگی
[ترمیم]احمد سعید ناگی 2 فروری، 1916ء کوامرتسر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2]۔ انھوں نے امرتسر، لاہور، دہلی اور پیرس میں تعلیم پائی۔ 1944ء میں انھیں قائد اعظم محمد علی جناح کو روبرو بٹھا کر ان کا پورٹریٹ بنانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ احمد سعید ناگی کی مصوری کی نمائش پیرس، لندن، لوزان، نیویارک، زغرب، تہران، دہلی، شملہ، لاہور اور کراچی شہروں میں ہو چکی تھی۔ ان کی بنائی ہوئی پینٹنگز زیارت ریذیڈنسی، گورنر ہاؤس کوئٹہ، گورنر ہاؤس کراچی، موہٹہ پیلس، قصر ناز، گورنر ہاؤس پشاور اور پنجاب اسمبلی بلڈنگ لاہور میں آویزاں ہیں [2]۔ انھیں تحریک پاکستان کا سرکاری مصور بھی کہا جاتا ہے۔[1]
اعزازات
[ترمیم]حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں 14 اگست، 1990ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[2]
وفات
[ترمیم]احمد سعید ناگی یکم ستمبر، 2006ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے۔[1][2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ مصور احمد سعید ناگی انتقال کر گئے، روزنامہ ڈان،کراچی، 2 ستمبر 2006ء
- ^ ا ب پ ت ص 974، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء