مندرجات کا رخ کریں

اورنگی ٹاؤن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Orangi Town
اورنگی ٹاؤن
سرکاری نام
کٹی پہاڑی اورنگی ٹاؤن
کٹی پہاڑی اورنگی ٹاؤن
اورنگی ٹاؤن
مہر
اشتقاقیات: ضلع غربی
نعرہ: عزم، محنت، ترقی
اونگی ٹاؤن کا نقشہ
اونگی ٹاؤن کا نقشہ
ملک پاکستان
صوبہ سندھ
ماتحتضلع اورنگی
تشکیل1972؛ 52 برس قبل (1972)
درجہ قصبہ2001
تحلیل2011
فعال2015
قائم ازاورنگی پائلٹ پراجیکٹ
مرکزی دفترڈی ایم سی غربی
تعداد انجمن مجلس
۸
  • گلشنِ ضیاء
    بے نظیر کالونی
    مسلم نگر کالونی
    جناح کالونی
    اقبال بلوچ کالونی
    نعیم شاہ بخاری کالونی
    شاہ ولی اللہ نگر
    داتا نگر
حکومت
 • قسمقصبہ بلدیاتی تنظیم
 • صدر قصبہجمیل ضیاء (پاکستان پیپلز پارٹی)
 • قائم مقام منتظماحمد علی صدیقی
 • حلقہاین اے۔245 (کراچی غربی۔2)
 • رکن ایوان زیریںسید حفیظ الدین (متحدہ قومی موومنٹ)
رقبہ
 • کل9 کلومیٹر2 (3 میل مربع)
بلندی63 میل (207 فٹ)
بلند ترین  پیمائش123 میل (404 فٹ)
پست ترین  پیمائش28 میل (92 فٹ)
آبادی (مردم شماری پاکستان 2023ء)
 • کل596,919
 • کثافت66,324.33/کلومیٹر2 (171,779.2/میل مربع)
نام آبادیکراچی والے
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00)
 • گرما (گرمائی وقت)مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC)
رمزیہ ڈاک75800
ٹیلی فون کوڈ021
آیزو 3166 رمزPK-SD

اورنگی ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی ڈویژن کے ضلع اورنگی کے ۳ قصبہ جات میں سے ایک قصبہ ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو ۱۸ قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں اورنگی ٹاؤن بھی شامل تھا، بعد ازاں 11 جولائی 2011 کو سندھ حکومت نے ضلع کراچی غربی کو دوبارہ بحال کر دیا۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق اورنگی سب ڈویژن کی آبادی پانچ لاکھ چھیانوے ہزار 596,919 افراد پر مشتمل ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے بعد پاکستان کے 2 صوبے مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان تھے جن کا آپس میں فاصلہ تقریباً 1600 کلومیٹر تھا۔ پاک بھارت جنگ 1947 کے بعد موجودہ بھارتی ریاست بہار (بھارت) اور ریاست مغربی بنگال سے اردو بولنے والے مسلمان مشرقی پاکستان ہجرت کر گئے تھے۔

1971 میں جنگ آزادی بنگلہ دیش کے نتیجے میں مشرقی پاکستان آزاد ہوکر بنگلہ دیش بن گیا جہاں بنگالیوں اور اردو بولنے والوں میں فسادات شروع ہو گئے جس کے بعد مشرقی پاکستان سے بہت بڑی تعداد میں اردو بولنے والے ہجرت کرکے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن آئے اور اسے آباد کیا۔

علم آبادیات

[ترمیم]

زبان


اورنگی سب ڈویژن کی زبانیں (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق)

  پشتو (55.25%)
  اردو (30.32%)
  سندھی (3.83%)
  پنجابی (3.20%)
  ہندکو (2.92%)
  سرائیکی (2.29%)
  دیگر (2.32%)

مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق اورنگی سب ڈویژن میں 596,919 افراد ہیں جن میں 329,285 پشتو بولتے ہیں جبکہ 180,690 اردو بولتے ہیں۔

جغرافیہ

[ترمیم]

اورنگی ٹاؤن کراچی شہر کے شمال مغربی حصے میں واقع ایک انتہائی گنجان آباد قصبہ ہے۔ دعوٰیٰ کیا جاتا ہے کہ یہ ایشیاء کی سب سے بڑی کچی آبادی (slum) ہے [حوالہ درکار]۔ اس کی سرحدیں شمال مشرق میں نیو کراچی ٹاؤن، مشرق میں شمالی ناظم آباد ٹاؤن، شمال مغرب میں منگھوپیر ٹاؤن، جنوب مغرب میں مومن آباد ٹاؤن اور جنوب مشرق میں سائٹ ٹاؤن سے ملتی ہیں۔

علاقے

[ترمیم]
  • الطاف نگر
  • گلشنِ بہار
  • چشتی نگر
  • خیرآباد
  • منصور نگر
  • رئیس امروہی
  • کربلا
  • گلشنِ ضیاء
  • مہاجر چوک
  • شاہراہ قدافی
  • 5 نمبر چورنگی
  • ڈبہ موڑ
  • بنارس ٹاؤن
  • سر سید کالونی
  • گلزار محمد کالونی
  • غازی آباد
  • عزیز آباد
  • ڈسکو موڑ
  • بلال کالونی
  • مومن آباد
  • فقیر کالونی
  • قطر موڑ
  • فرید کالونی
  • داتا نگر
  • رحیم شاہ کالونی
  • بلوچ گوٹھ
  • گبول کالونی
  • علی گڑھ کالونی
  • گلفام آباد
  • صادق آباد
  • محمد نگر
  • شمسی کالونی
  • ہریانہ کالونی
  • حنیف آباد
  • مجاہد آباد

انتظامیہ

[ترمیم]

2023ء میں اس قصبے کے ناظم حاجی محمد جمیل ضیاء (ڈائری) جبکہ ان کے نائب عفّان صغیر صدیقی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اورنگی ٹاؤن فاطمہ صائمہ احمد ہیں۔

انتظامی تقسیم

[ترمیم]

اورنگی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن

شمار ضلع میں شامل کونسل یونین کمیٹی کے نمبر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں یونین کمیٹی کے نام
1 ٹی ایم سی اورنگی یوسی#01 گلشنِ ضیاء
2 یوسی#02 بے نظیر کالونی
3 یوسی#03 مسلم نگر کالونی
4 یوسی#04 جناح کالونی
5 یوسی#05 اقبال بلوچ کالونی
6 یوسی#06 نعیم شاہ بخاری کالونی
7 یوسی#07 شاہ ولی اللہ نگر
8 یوسی#08 داتا نگر

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]