باب:تصوف
تصوف کا لفظ اس طریقۂ کار یا اسلوبِ عمل کے لیے اختیار کیا جاتا ہے جس پر کوئی صوفی (جمع: صوفیاء) عمل پیرا ہو۔ اسلام سے قربت رکھنے والے صوفی، لفظ تصوف کی تعریف یوں کرتے ہیں کہ ؛ تصوف کو قرآنی اصطلاح میں تزکیۂ نفس اور حدیث کی اصطلاح میں احسان صوفیوں کی جانب سے اکثر استعمال کی جانے والی کہتے ہیں۔ تصوف کی اس مذکوہ بالا تعریف بیان کرنے والے افراد تصوف کو قرآن و سنت کے عین مطابق قرار دیتے ہیں؛ اور ابتدائی ایام میں متعدد فقہی علماء کرام بھی اس ہی تصوف کی جانب مراد لیتے ہیں۔ پھر بعد میں تصوف میں ایسے افکار ظاہر ہونا شروع ہوئے کہ جن پر شریعت و فقہ پر قائم علماء نے نہ صرف یہ کہ ناپسندیدگی کا اظہار کیا بلکہ ان کو رد بھی کیا۔ |
سید عثمان مروندی (پیدائش: 1177ء ، وفات: 1274ء) المعروف لعل شہباز قلندر سندھ میں مدفون ایک مشہور صوفی بزرگ تھے۔ ان کا مزار سندھ کے علاقے سیہون شریف میں ہے۔ وہ ایک مشہور صوفی بزرگ، شاعر، فلسفی اور قلندر تھے۔ ان کا تعلق صوفی سلسلۂ قادریہ یا قلندری سے تھا۔ ان کا زمانہ اولیائے کرام کا زمانہ مشہور ہے۔ مشہور بزرگ شیخ بہاؤ الدین زکریا ملتانی، شیخ فرید الدین گنج شکر، شمس تبریزی، جلال الدین رومی اور سید جلال الدین سرخ بخاری، صدر الدین عارف (فرزند بہاؤ الدین زکریا)، شیخ بو علی قلندر پانی پتی ان کے قریباً ہم عصر تھے۔آپ کے چہرہ انور پر لال رنگ کے قیمتی پتھر ”لعل“ کی مانند سرخ کرنیں پھوٹتی تھی اور سرخ کپڑے زیب تن کرنے کی وجہ سے آپ کا لقب لعل ہوا۔ شہباز کا لقب حسن ابن علی نے ان کے والد کو پیدائش سے پہلے بطور خوشخبری (بذریعہ بشارت) کے عطا کیا کہ ہم تمہیں اپنے نانا سے عطا ہوا تھا اس وجہ سے ”شہباز“ لقب ہوا اور اس سے مراد ولایت کا اعلیٰ مقام ہے۔ |
مولانا احمد رضا خان، جو اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت، حسان الہند ، جیسے القابات سے بھی جانے جاتے ہیں۔احمد رضا خان 1272ھ -1856ء میں پیدا ہوئے۔امام احمد رضا خان شمالی بھارت کے شہر بریلی کے ایک مشہور عالمِ دین تھے جن کا تعلق فقہ حنفی سے تھا۔ امام احمد رضا خان کی وجہ شہرت میں اہم آپ کی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے محبت، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں لکھے نعتیہ مجموعے اور آپ کے ہزارہا فتاوی کا ضخیم علمی مجموعہ جو 30 جلدوں پر مشتمل فتاوی رضویہ کے نام سے موسوم ہے۔احمد رضا خان چودہویں صدی ہجری کے ایک بلند پایہ فقیہہ ،سائنس دان ، صاحب شریعت وصاحب طریقت بزرگ تھے۔ برصغیر پاک و ہند میں اہل سنت وجماعت کی ایک بڑی تعداد آپ ہی کی نسبت سے بریلوی کہلاتے ہیں۔ |
|
درویش صوفیوں کی محفل، ایڈورڈ ڈوڈ ویل کی مصوری |
|
|
|
|
|