تاج المساجد
تاج مسجد | |
---|---|
تَاجُ ٱلْمَسَاجِد | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 23°15′47″N 77°23′34″E / 23.262934°N 77.392802°E |
مذہبی انتساب | اہل سنت |
ملک | بھارت |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
طرز تعمیر | ہند اسلامی طرز تعمیر, مغلیہ طرز تعمیر |
بانی | نواب شاہ جہاں بیگم، سلطان کیخسرو جہاں، بیگم بھوپال |
تفصیلات | |
گنجائش | 175,000+ |
اندرونی خطہ | 23,000 میٹر2 (250,000 فٹ مربع)[1] |
گنبد | 3 |
مینار | 2 |
مینار کی بلندی | 67 m |
تاج المساجد بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں واقع ایک خوبصورت مسجد ہے جسے ایشیا کی بڑی مسجدوں میں شمار کیا جاتا ہے۔[2] اس مسجد کو دن کے اوقات میں مدرسہ کی طرح بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
تاریخ
[ترمیم]"تاج المساجد" کو بھوپال کی سلطان شاہ جہاں بیگم (بھوپال کی نواب) نے 1888- 1901 میں تعمیر کروایا۔ لیکن 1901ء میں شاہ جہاں بیگم کے انتقال کے بعد نواب بھوپال نے اس مسجد کی طرف نظر کرم نہیں کی اور تاج المساجد پچاس سال تک بالکل ویران پڑی رہی اور شرابیوں اور جواریوں کا اڈا بن گئی لوگ اس مسجد میں آنے میں ڈرنے لگے اور اللہ تعالی نے بھوپال کے ایک مرد مجاہد مولانا محمد عمران خان ندوی ازہری کو اس مسجد کو مکمل کرنے کے لیے اٹھا کھڑا کیا، مولانا محمد عمران خاں صاحب ندوی ازہری اس وقت ندوۃ العلماء کے مہتمم جیسے عظیم الشان منصب پر فائز تھے لیکن آپ نے تاج المساجد میں 1950ء میں ایک مدرسہ کی بنیاد رکھی جو مدرسہ آج بھی دین کی خدمت انجام دے رہا ہے، تکمیل تاج المساجد کا منصوبہ 1971ء میں بنایا گیا جس کے تحت ملک و بیرون ملک میں چندہ مہم چلائی گئی اور چندہ اکھٹا کیا گیا اور صرف 1971ء سے 1986ء یعنی مولانا محمد عمران خاں ندوی ازہری کی وفات تک محض 15 سال کی مدت میں یہ عظیم مسجد مکمل ہوئی، اس مسجد کے چندہ کے لیے مولانا نے دنیا بھر کا سفر کیا جیسے یورپ امریکا افریقہ اور سعودیہ عربیہ اور ہندوستان کے تمام شہروں کا سفر کیا اور کروڑوں روپیوں کا چندہ کر کے اس عظیم الشان مسجد کو محض اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مکمل کر ڈالا۔ اور جو کام بھوپال کی نوابی حکومت نہ کر سکی، وہ ایک فقیر بے نوا نے اللہ کے فضل و کرم سے کر دکھایا۔
نگار خانہ
[ترمیم]-
تاج المساجد کا صدر دروازہ
-
تاج المساجد کے داخلی دروازے
-
تاج المساجد کی فضائی تصویر
-
تاج المساجد کا میدان
-
تاج المساجد کا باب الداخلہ
-
تاج المساجد میں قائم مدرسہ کے درجات
-
دیوار کے نقش و نگار
-
گھڑی جو نماز کا وقت دکھا رہی ہے
-
تاج المساجد کا اندرونی منظر
-
تاج المساجد کا اندرونی منظر
-
تاج المساجد کا بیرونی منظر
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑
- ↑ "Taj-ul-Masajid"۔ Tour Travel World۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2007