صاحبزادہ یعقوب خان
صاحبزادہ یعقوب خان | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 23 دسمبر 1920ء رام پور |
||||||
وفات | 26 جنوری 2016ء (96 سال) اسلام آباد |
||||||
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
||||||
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی | ||||||
مناصب | |||||||
وزیر خارجہ پاکستان | |||||||
برسر عہدہ 21 مارچ 1982 – 20 مارچ 1991 |
|||||||
| |||||||
وزیر خارجہ پاکستان [1] | |||||||
برسر عہدہ 9 جون 1988 – 20 مارچ 1991 |
|||||||
خصوصی نمائندہ برائے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ برائے مغربی صحارا | |||||||
برسر عہدہ 23 مارچ 1992 – اگست 1995 |
|||||||
وزیر خارجہ پاکستان | |||||||
برسر عہدہ 11 نومبر 1996 – 24 فروری 1997 |
|||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | راسٹریہ انڈین ملٹری کالج ہندوستانی فوجی اکادمی |
||||||
پیشہ | سفارت کار ، جنگ مخالف کارکن ، سیاست دان ، وکیل ، ماہرِ لسانیات ، فوجی افسر ، مترجم | ||||||
مادری زبان | اردو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، جرمن ، اردو | ||||||
ملازمت | اقوام متحدہ | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
عہدہ | لیفٹیننٹ جنرل | ||||||
درستی - ترمیم |
(لیفٹیننٹ جنرل (ر) صاحبزادہ یعقوب خان (پیدائش: 23 دسمبر 1920ء) برطانوی ہندوستان کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے۔ وہ 1982ء سے 1991ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے۔ انھوں نے مشرقی پاکستان کے گورنر اور امریکا کے لیے پاکستانی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
وہ 1940 سے 1971 فوجی سروس میں رہے ۔ قیام پاکستان کے فوری بعد قائد اعظم کے باڈی گارڈ دستے کے سربراہ مقرر ہوئے، سن 1951 میں ملٹری انٹیلیجنس اور بعد ازاں آئی ایس آئی میں خدمات انجام دیں، پھر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے چیف انسٹرکٹر اور بعد ازاں کمانڈنٹ مقرر ہوئے، پاکستان کے فرسٹ آرمرڈ ڈویژن کی سربراہی کی، جنگ ستمبر 1965 میں آرمرڈ کور کی سربراہی کی، جی ایچ کیو میں چیف او جنرل سٹاف رہے، مشرقی پاکستان کے کمانڈ انچیف رہے ۔
1971 میں صرف 51 برس کی عمر میں فوج چھوڑ کر وزارت خارجہ میں آئے تو صدر پاکستان ذو الفقار علی بھٹو نے 1972 میں انھیں فرانس میں سفیر مقرر کر دیا۔ اگلے برس انھیں امریکا میں سفیر تعینات کیا گیا جہاں وہ بھٹو حکومت کے خاتمے کے بعد تک یعنی 1979 تک خدمات انجام دیتے رہے۔ جنرل ضیا نے 1979 میں انھیں سوویت یونین میں سفیر مقرر کیا اور 1982 میں آغا شاہی کی سبکدوشی کے بعد انھیں وزیر خارجہ کا عہدہ دیا گیا جس پر وہ 20 مارچ 1991 تک کام کرتے رہے۔
انھوں نے پاکستان کی تاریخ اہم ترین مواقع پر سفیر اور وزیر خارجہ کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کی ۔ وہ بھٹو، ضیاء، جونیجو، بے نظیر اور نواز شریف کے ادوار میں اہم ترین عہدوں پر فائز رہے۔ انھیں اردو کے علاوہ بنگالی، فارسی، انگریزی، جرمن، اطالوی، روسی اور فرانسیسی سمیت سات سے زیادہ زبانوں پر عبور حاصل تھا اور وزارت خارجہ میں انھوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
بیرونی روابط
[ترمیم]- یعقوب خان – (دی فرائیڈے ٹائمز)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ newagebd.com (Error: unknown archive URL)
- SYK: با وصف انسان سوانح حیات بقلم . عباس رضا
- سوانحی خاکہ بقلم محمد ظفرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ defencejournal.com (Error: unknown archive URL)
- میجر جنرل صاحبزادہ یعقوب خان (PA 136)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ profile-bengal.com (Error: unknown archive URL)
فوجی دفاتر | ||
---|---|---|
ماقبل شیر بہادر
|
رئیسِ عملۂ جامع 1966 – 1969 |
مابعد |
سیاسی عہدے | ||
ماقبل | مارشل لا ایڈمنسٹریٹر, زون بی (مشرقی پاکستان) 1969 – 1971 |
مابعد |
ماقبل | گورنر مشرقی پاکستان 1969 |
مابعد |
ماقبل | گورنر مشرقی پاکستان 1971 |
مابعد |
ماقبل | وزیر خارجہ پاکستان 1982 – 1991 |
مابعد |
ماقبل | وزیر خارجہ پاکستان (نگران) 1996 – 1997 |
مابعد |
سفارتی عہدے | ||
ماقبل سلطان محمد خان
|
سفیر پاکستان برائے امریکا 1973 – 1979 |
مابعد سلطان محمد خان
|
- ↑ بنام: Sahabzada Yaqub Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اپریل 2022
- 1920ء کی پیدائشیں
- 23 دسمبر کی پیدائشیں
- 2016ء کی وفیات
- 26 جنوری کی وفیات
- اسلام آباد میں وفات پانے والی شخصیات
- مقام و منصب سانچے
- افغان نژاد پاکستانی شخصیات
- اقوام متحدہ کے پاکستانی اہلکار
- اقوام متحدہ کے عہدیدار
- انڈین ملٹری اکیڈمی کے فضلا
- برطانوی ہندی فوج کے افسر
- بھارتی اشرافیہ
- بے نظیر بھٹو کی حکومت کا سٹاف اور شخصیات
- پاک بھارت جنگ 1971ء کے جرنیل
- پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاست دان
- پاکستان کی عسکری حکومت (1977–1988)
- پاکستانی اشتراکیت مخالف
- پاکستانی امن پسند
- پاکستانی جرنیل
- پاکستانی سرکاری ملازمین
- پاکستانی سفارت کار
- پاکستانی سفرا برائے ریاست ہائے متحدہ
- پاکستانی سفرا برائے سوویت یونین
- پاکستانی سفرا برائے فرانس
- پاکستانی عسکری قیادت
- پاکستانی ماہر لسانیات
- پشتون شخصیات
- جنگ مخالف پاکستانی فعالیت پسند
- دوسری جنگ عظیم کی ہندوستانی فوجی شخصیات
- رام پور، اتر پردیش کی شخصیات
- روسی سے اردو مترجمین
- سرد جنگ
- سرد جنگ کی شخصیات
- سوویت-افغان جنگ کی شخصیات
- مشرقی پاکستان کے گورنر
- مہاجر شخصیات
- وزرائے خارجہ پاکستان
- پاکستان کو بھارتی تارکین وطن
- مملکت متحدہ میں بھارتی تارکین وطن
- بھارتی جنگی قیدی