مندرجات کا رخ کریں

لارا کرافٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لارا کرافٹ
فائل:Lara Croft (2013).png
لارا کرافٹ گیم ٹومب ریڈر (ویڈیو گیم 2013) میں
تخلیق 1996ء
کردار ساز ٹوبی گارڈ
گیم ٹومب رایڈر اٹلانٹس کی شاخ-ٹومب رایڈر ژیان کا خنجر-ٹومب رایڈر لارا کروفٹ کی مہم جوئی-

ٹومب رایڈر آخری انکشاف-ٹومب رایڈر تاریخ-ٹومب رایڈر فرشتۂ ظلمات-ٹومب رایڈر اساطیر-ٹومب رایڈر سالگرہ -ٹومب رایڈر پاتال-ٹومب ریڈر (ویڈیو گیم 2013)-ٹومب رایڈر نامکمل کام-ٹومب رایڈر سنہری نقاب-ٹومب رایڈر گمشدہ صناعی-ٹومب رایڈر خاص وقت-لارا کرافٹ اور نور کا محافظ-ٹومب رایڈر ہیبت ناک پتھر-ٹومب رایڈر تلوار کی بددعا-ٹومب رایڈر پیشین گوئی-ٹومب رایڈر اوسیرس کا مخطوطہ-ٹومب رایڈر شنگرف کی تلاش-ٹومب رایڈر زندگی کا امرت-ٹومب رایڈر متضاد معما-لارا کروفٹ کی تاش پارٹی-لارا کروفٹ پرچھائیاں

صدا کار شیلے بلونڈ (1996)-جوڈت گبنز (1997-98)-جونل ایلیٹ (1999-2003)-کیلی ہاویس (2006-10)-کیمیلا لُڈنگٹن (2013 -)

-مینی ڈرائیور (متحرک سیریز)

تحریک کار ہائیڈی منی میکر (2008)-کیمیلا لُڈنگٹن (2013)
عکس کار نتھالی کک 1996-1997،رونا دوسترا 1997-1998،وینیسا ڈیموئے 1997،نیل میک اینڈیو، 1998-1999،لارا ویلر، 1999-2000،ایلن، روچی 2000،لوسی کلارکسن 2000-2002،جل ڈے جانگ 2002-2004،ایلیسن کیرول
فنکار انجلینا جولی، برائے فلم لاراکرافٹ:ٹومب ریڈر (فلم 2001)-لاراکرافٹ:ٹومب ریڈر۔ زندگی کا گہوارہ (فلم 2003)

)


تعارف

[ترمیم]

یوں تو ہر حقیقی فلم جو انسانوں کے کرداروں پر مشتمل ہو ہیروئنز کے بغیر ادہوری سمجھی جاتی ہے مگر اب تو گیمز کے شعبے میں بھی ہیروئنز کا تصور حاوی ہوتا دکھاﺋﯽ دیتا ہے۔ اب تو شازونادر ہی ایسی گیمز دیکھنے میں آتی ہیں جن میں ہیروئنز کا مرکزی کردار نہ ہو۔ اگر آپ کے سامنے کوئی دس سال کسی بھی جزیرے میں اکیلا رہنے کی بات کرے تو آپ کے ذہن میں آنے والا سب سے پہلا نام "لارا کرافٹ" ہو گا۔ لارا کروفٹ، ٹومب رایڈر گیم کا ایک ایسا مونث مرکزی کردار ہے جو برطانیہ کی ماہر اثریات ہے- ویڈیو گیمز کا یہ معروف کردار ’لارا کروفٹ‘ ایک سروے میں حصہ لینے والے لوگوں کی پسند کے مطابق چھٹے نمبر پر آیا ہے، جو ٹاپ ٹین میں آنے والی واحد افسانوی شخصیت ہے۔ پردہ سکرین پر لارا کروفٹ کا کردار ’ٹومب ریڈر فلم‘ میں انجلینا جولی نے ادا کیا تھا

لارا کرافٹ ایک بادشاہ ہینشنگلی کرافٹ کی بیٹی تھی اور اس کا تعلق شاہی خاندان سے تھا۔ لارا کرافٹ کو بچپن ہی سے مختلف فنون سیکھنے اور سیروساحت کا شوق تھا۔ اسی مقصد کے لیے وہ اکثرٹرینگ بھی حاصل کرتی اور سیروسیاحت بھی۔ ایک دن وہ اپنے استاد کے ساتھ ٹرینگ کے لیے جا رہی تھی لیکن راستے میں جہازCrash ہو گیا اور خوش قسمتی سے اس حادثہ میں صرف لارا ہی بچی جو مسلسل دو ہفتوں تک پہاڑوں میں کھوﺋﯽ رہی۔ اسی دوران لارا نے ایک قصبے میں اپنے سفر پر بہت سی کتابیں بھی لکھیں اور قلعہ پر حملہ کرنا(Tomb Raiding) بھی سیکھا کیونکہ اس کے بچپن میں جب وہ 16 سال کی ہوﺋﯽ تو وین کریو (جو اس کاarchaeology کا استاد تھا ) اس کے والدین سے اجازت لے کرلارا کو کمپوڈیا کے مقام پر archaeology کو سکھانے والے کیمپ پر لے گیا۔ اس کیمپ میں تربیت کے دوران بدقسمتی سے لارا کا استادVan Croy ایک قلعہ میں زندہ قید ہو گیا اورلارا کی خوش قسمتی تھی کہ وہ وہاں سے زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔ اب اس قلعہ سے اس استاد کو زندہ نکالنا لارا کی زندگی کا مقصد بن گیا اور اس کے لیے اس نے باقاعدہ قلعہ پر حملے کی تیاریاں شروع کر دیں۔[1][2] قلعہ پر حملہ کرنا نہ صرف لارا کا عزم تھا بلکہ اس نے اسے مقصدِ حیات بھی بنا لیا تھا۔ اس کی مشہور تصانیف میں: A Tyrannosaurus is Jawing at my head اور Slaying Bigfoot ہیں۔

انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس پر لارا کرافٹ پر بنائی جانے والی فلم کے تعارف میں لارا کا تعارف اس طرح پیش کیا گیا ہے

نام : لارا کروفٹ

شہریت : برطانوی

تاریخ پیدائش : 14 فروری

عمر : کسی لڑکی سے اس کی عمر نہیں پوچھتے

جائے پیدائش : ویمبلیڈن، سرے

ازدواجی حیثیت: غیر شادی شدہ

بلڈ گروپ : ای بی

قد : 5 فٹ 9 انچ

وزن : 55کلو

جسامت : 36D 24 35

رنگت : رنگ گندمی، بال براؤنی سیاہ اور آنکھیں کتھئی، نیلی

تعلیم : پرائیوٹ ٹیوٹنگ 3 سے 11 برس، ویمبلیڈن ہائی اسکول 11 سے 16 برس، گورڈنسٹون بورڈنگ اسکول 16 سے 18 برس، سوئس فنشنگ اسکول 18 سے 21 برس عمر

والدین : والد: رچرڈ کروفٹ والدہ: امیلا کروفٹ

استاد : پروفیسر ورنر وان کروئے

پیشہ : ماہر آثار قدیمہ، مہم جو اور اخبار رپورٹر

رہائش : کروفٹ مینور، ہیٹفیلڈ پیلس، ہیٹفیلڈ، انگلینڈ[3]

تصّور سے تخلیق تک

[ترمیم]
فائل:Lara-evolution.jpg
لارا کرافٹ کے مختاف انداز [1] ٹومب رایڈر اٹلانٹس کی شاخ میں۔[2]ٹومب رایڈر ژیان کا خنجر میں ۔[3] ٹومب رایڈر لارا کروفٹ کی مہم جوئی میں۔[4]ٹومب رایڈر آخری انکشاف میں ۔[5] لارا کرافٹ کا بچپن، ٹومب رایڈر آخری انکشاف میں۔[6]ٹومب رایڈر تاریخ میں ۔[7]ٹومب رایڈر تاریخ میں دوسرا انداز۔ [8] ٹومب رایڈر فرشتۂ ظلمات میں ۔[9] ٹومب رایڈر اساطیر میں ۔[10]ٹومب رایڈر سالگرہ میں ۔[11]ٹومب رایڈر پاتال میں ۔[12]لارا کروفٹ اور نور کا محافظ میں ۔[13] ٹومب ریڈر (ویڈیو گیم 2013ء میں)

کور ڈیزائن کے ویڈیو گیم ٹومب رایڈر کے لیے 1993 ء میں لارا کروفٹ کے کردار کو تشکیل دیا، ٹومب رایڈر گیم کا خیال انھیں قدیم آرکیڈ گیم ریک ڈینجریوس Rick Dangerous کو دیکھ کر آیا، مرکزی گرافک آرٹسٹ ٹوبی گارڈ نے کردار کو حتمی شکل دینے سے پہلی پانچ ڈیزائن تخلیق کیے، اس نے ابتدائی طور پر ایک چابک اور ایک ٹوپی کے ساتھ مرد کا کردار بنایا۔ کور ڈیزائن کے شریک بانی جیریمی سمتھ نے کہا کہ یہ کردار انڈیانا جونز سے ملتا جلتا ہے اس لیے اس میں تبدیلی کرکے کوئی اور خصوصیت دی جائیں، ٹوبی گارڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک عورت کا کردار ڈیزائن کرنا بہتر رہے گا۔. چنانچہ ٹوبی گارڈ نے مشہور پاپ سنگر نینہہ چیری اور کامک کردار ٹینک گرل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نازی گوریلا فوج جیسا لباس پہنے عورت کا کردار تخلیق کیا۔ اس کردار کا نام لورا کروز Laura Cruz رکھا گیا جو جنوبی امریکی نام ہے مگر پھر ﻛچھ مخصوص وجوہات کی بنا پر Eidos کمپنی کی انتظامیہ نے برطانیہ میں گیم کی فروخت کی وجہ سے اس کردار کا برطانوی انگریزی نام ٹیلی فون ڈائریکٹری میں موجود ناموں سے تلاش کیا گیا تو لارا کروفٹ کا انتخاب کیا۔ اور نام تبدیل کرنے کے ساتھ کردار بھی ایک برطانوی شہری میں تبدیل کیا گیا۔ لارا کرافٹ کے ڈیزائینر ٹوبی گارڈ نے لارا کرافٹ کو مختلف سٹاﺋلز میں پیش کیا ہے اور ہر سٹاﺋل میں لارا نے اپنے دشمنوں کو مات دی ہے پھر چاہیں وہ بدروحیں ہوں، گینگسڑرز ہوں یا ڈاﺋنوسارس ہوں۔ لارا کرافٹ کا کردار گیم کے علاوہ فلموں اور مزاحیہ کتابوں میں بھی آیا۔ جس سے اس کردار کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

لارا کروفٹ گیم میں

[ترمیم]
فائل:Lara Croft.png
لارا کرافٹ

لارا کروفٹ کا کردار بنیادی طور پر ٹومب رایڈر سیریز کے گیمز میں ظاہر ہوا ہے۔ جس میں لارا کروفٹ دنیا بھر میں سفر کرکے غیر معمولی چیزوں، حیرت انگیز صناعیوں اور ماورائی قوتوں کی تلاش کرتی ہے۔ لارا کروفٹ سب سے پہلے 1996ء کے ویڈیو گیمز ٹومب رایڈر اٹلانٹس کی شاخ میں ظاہر ہوئی، جس میں وہ ایک اٹلانٹس کی صناعی کی تلاش میں ایک مخالف گروہ سے مقابلہ کرتی ہے۔ ٹومب رایڈر کا دوسرا گیم ٹومب رایڈر ژیان کا خنجر 1997ء میں جاری کیا گیا، جو ژیان کے خنجر کے لیے تلاش پر مرکوز ہے۔ اس تلاش کے دوران بھی لارا کروفٹ کو چوروں کے ایک گروہ کا سامنا کرنا پڑتا۔ ٹومب رایڈر کا تیسرا گیم ٹومب رایڈر لارا کروفٹ کی مہم جوئی 1998ء میں جاری کیا گیا تھا یہ گیم شہاب ثاقب کے ٹکڑے کی تلاش پر مرکوز ہے جو انسان میں ماورائی طاقت بھر سکتا ہے۔ 1999ء میں ٹومب رایڈر آخری انکشاف کے عنوان سے چوتھا گیم جاری ہوا جس میں پہلی مرتبہ لارا کا بچپن دکھایا گیا جس میں وہ اپنے سرپرست، ورنر وان کروئے کے ساتھ مصری دیوتا ہورس کے ساتھ منسلک صناعی کی تلاش کرتے ہیں مگر بعد میں وان کروئے ایک دشمن کے طور پر سامنے آتا ہے۔ ٹومب رایڈر تاریخ، 2000ء میں جاری کیا، یہ گیم میں لارا کروفٹ کی ماضی کی مہم جوئی پر مرکوز ہے۔

پہلا پورٹ ایبل گیم، ٹومب رایڈر، گیم بوائے کلر پر 2000ء میں جاری کیا گیا تھا، ٹومب رایڈر ہیبت ناک پتھراور ہیبت ناک پتھر کی تلاش پر مرکوز ہے ایک دوسرا گیم بوائے کلر کا عنوان، ٹومب رایڈر تلوار کی بددعا، 2001ء میں جاری کیا گیا تھا۔ اگلے پورٹ ایبل گیم، ٹومب رایڈر پیشین گوئی، 2002ء میں اس گیم کو گیم بوائے ایڈوانس ہر جاری کیا گیا تھا۔. کہانی تین جادو پتھر پر مرکوز تھی۔

2003 میں، ٹومب رایڈر فرشتۂ ظلمات کمپیوٹر سہ البعادی پلیٹ فارم پر جاری کیا، یہ گیم بنیادی طور پر پیرس میں پروفیسر وان کروئے کے قتل پر مرکوز ہے۔ ایڈوز کمپنی نے 2006ء میں ٹومب رایڈر سیریز کو نئے سرے سے تشکیل دیا اور ٹومب رایڈر اساطیر جاری کیا، جس میں کارا کروفٹ اپنی ماں اور آرتھر بادشاہ کی تلوار کی تلاش کرتی ہے۔ ٹومب رایڈر اساطیر میں لارا کروفٹ کے کردار کی کہانی دوبارہ شروع کی گئی جیسے اس کردار کا نیا جنم ہوا ہے۔ ٹومب رایڈر سالگرہ ٹومب رایڈر سیریز کے پہلے گیم کا ری میک ہے جو 2007ء میں جاری ہوا . ٹومب رایڈر پاتال، 2008ء میں جاری کیا، جسے ٹومب رایڈر اساطیر کے ڈیزائین پر بنایا گیا تھا۔ اس کی کہانی لارا کروفٹ کی ماں کے لاپتہ ہونے کے بارے میں ہی ہے۔ اس گیم میں وہ ثور دیوتا کے ہتوڑا کا پتہ چلاتی ہے۔ ایک نیا گیم، لارا کروفٹ اور نور کا محافظ ہے، جو 2010ء میں جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس گیم میں کوآپریٹیو سہولت بھی موجود ہو ں گی۔

لارا کروفٹ فلم میں

[ترمیم]

لارا کرافٹ کے کردار کو حقیقی زندگی دینے والی ہالی ووڈ کی مشہوراداکارہ انجلیناجولی تھی جنھوں نے 2001 میں اپنی فلمTomb Raider میں لارا کے کردار کو بخوبی نبھایا اور بعد میں2003 ء میںTomb Raider: The Cradle of Life میں بھی اسی کردار کو نبھاتی ہوئی نظر آئی۔

لارا کروفٹ کا کردار دو فلموں میں اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجیلینا جولی نے ادا کیا۔ فلموں میں لارا کی کہانی گیم سے مختلف تھی۔ گیم میں، کردار کے والدین زندہ دکھائے گئے ہیں، جبکہ فلم میں، اس کی ماں ایک طیارے کے حادثے اور اس کے والد کو کمبوڈیا میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ لارا کروفٹ : ٹومب رایڈر، 2001 میں جاری کی گئی۔ اس فلم میں لارا کروفٹ کو الومناتی Illuminati نامی گروپ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ایک قدیم صناعی کی تلاش میں ہوتے ہیں جو وقت کو قابو میں کرسکتی ہے، پیراماؤنٹ پکچرز نے اس فلم کے لیے 1998ء میں فلم کے حقوق حاصل کر لیے تھے۔. پروڈیوسر لایڈ لیون نے کوشش کی کہ بجائے پورا ویڈیو گیمز کی نقل کرنے کہ اس کے عناصر کو فلم میں شامل کیا جائے۔ کردار کی شہرت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر سائمن ویسٹ لارا کروفٹ کے لیے اسی طرح کی خصوصیات کی حامل اداکاراؤں پامیلا اینڈرسن، ڈیمی مور، جیری ریان اور پیونسکی کارلا کو سامنے رکھا گیا مگر انجلینا جولی نے بالآخر لارا کروفٹ کا رول حاصل کر لیا۔ انجلینا جولی نے فلم کے کردار کے لیے مطلوبہ انداز کے لیے سخت تربیت حاصل کی ،

انجیلینا جولی اس سیریز کی دوسری فلم، لارا کروفٹ ٹومب رایڈر 2 میں بھی کام کیا جس کی کہانی پنڈورا باکس کے لیے تلاش پر مشتمل ہے جس میں ایک چینی مجرم گروہ کے ساتھ لارا کا مقابلہ ہوتا ہے۔

ٹومب رایڈر سیریز کی ایک تیسری فلم کے لیے 2009 ء میں اعلان کیا گیا ہے۔ پروڈیوسر کے طور پر ڈین لن کے ساتھ۔ تاہم ایک نئی اداکارہ کو تلاش کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ڈین لن کے مطابق وہ ایک نوجوان لارا کروفٹ کے ساتھ فلم سیریز دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

دیگر ذرائع میں

[ترمیم]

1997 کی ابتدا سے ہی لارا کروفٹ کا کردار ٹاپ کاؤ پروڈکشن کے کامک میں شامل ہو گیا تھا، لارا کروفٹ پہلی مرتبہ سارا پیزنی کی کامک وچ بلیڈ Witchblade میں سرسری طور پر شائع ہوا اور بعد میں 1999 ء میں ٹومب رایڈر کامک کی ایک سیریز شروع ہوئی، جس کے مصنف ڈین جرگن تھے جبکہ اینڈی پارک اور جان سبل نے آرٹ ورک پر کام کیا۔. ٹومب رایڈر کی کامک سیریز گیم کی کہانی سے مختلف ہیں، مگر اس ست=یریز کا 32واں شمارہ ٹومب رایڈر فرشتۂ ظلمات کی کہانی پر مشتمل تھا، اب تک اس سیریز کے 50 شمارے آچکے ہیں جن میں خصوصی شمارہ بھی شامل ہیں۔ دیگر اشاعتی ذرائع میں ناول لارا کروفٹ:کرشماتی تعویزLara Croft: The Amulet of Power جو 2003 میں مائیک ریسنک نے لکھا اور لارا کروفٹ: کانسی کا انسان، 2004 کا ناول جو جیمز ایلن گارڈنر نے لکھا ہے۔

گیم ٹیپ GameTap نامی کمپنی نے 2007 میں ٹومب رایڈر کی کہانی کو متحرک اینیمیشن فلموں کی صورت میں ڈھالا جسے Re\Visioned: Tomb Raider کا نام دیا گیا اس اینی میشن سیریز کو آپ گیم ٹیپ کی ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ویب سیریز دس مختصر متحرک قسطوں میں ہے، اس کردار کو اینی میشن میں ڈھالنے والے animators مشہور کامک آرٹسٹ اور ادیب جم لی، وارین ایلس اور پیٹر چنگ بھی شامل ہے۔ اداکارہ میننی ڈرائیور نے لارا کروفٹ کے لیے آواز دی۔ اس سیریز کی تخلیق میں

ویڈیو گیمز ڈیزائنرز سے مشورہ نہیں کیا گیا۔

لارا کروفٹ کی پبلسٹی

[ترمیم]

فلم اور گیم کی پبلسٹی اور تجارتی فروخت میں ترقی اور اضافہ کے لیے لارا کروفٹ کے کردا کے لیے ماڈلز بنائی گئیں، جنہیں مختلف میگزین، افتتاحی شو، میوزک البم اور دیگر تقاریبات میں پیش کیا گیا، جن ماڈلز نے اس کردار کو نبھایا ان میں انجلیناجولی کے علاوہ ماڈلز میں نتھالی کک 1996-1997،رونا دوسترا 1997-1998،وینیسا ڈیموئے 1997،نیل میک اینڈیو، 1998-1999،لارا ویلر، 1999-2000،ایلن، روچی 2000،لوسی کلارکسن 2000-2002،جل ڈے جانگ 2002-2004،ایلیسن کیرول شامل ہیں۔

اعزازات

[ترمیم]

ویڈیو گیمز کا معروف کردار ’لارا کروفٹ‘ ایک سروے میں حصہ لینے والے لوگوں کی پسند کے مطابق چھٹے نمبر پر آیا ہے، جو ٹاپ ٹین میں آنے والی واحد افسانوی شخصیت ہے۔ مشہور ایکشن گیم ’ٹومب ریڈر‘ کی ہیروئن لارا کرافٹ کو ایک بار پھر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ لارا کرافٹ نے سب سے کام یاب ویڈیو گیم کردار سمیت چھ مختلف ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ’ٹومب ریڈر‘ کاپہلا گیم 1996 میں پیش کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ ایکشن گیمز کے شو قین افراد کا پسندیدہ گیم رہا ہے۔2001 میں اس سے متا ثر ہوکر ایک فلم بھی بنائی گئی جس میں انجلینا جولی نے لار ا کر افٹ کا کر دار ادا کیا تھا۔[4]

انجلینا جولی نے ٹومب ریڈر ون اور ٹو میں اداکاری کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کرنے کے ساتھ 262 ملین پاؤنڈ کمائے ہیں۔ فلم ”ٹومب ریڈر“ کے اگلے حصوں میں اداکارہ انجلینا جولی کی بجائے اداکارہ میگن فوکس کو لارا کرافٹ کے کردار میں لیے جانے کے امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم ساز انجلینا جولی کی عمر زیادہ ہو جانے کی وجہ سے لارا کرافٹ کے کردار کے لیے اس کی عمر سے گیارہ سال چھوٹی میگن فوکس کو لینا چاہتا ہے۔ فلمساز اور پروڈیوسر ڈین لن نے لارا کرافٹ کے کردار کے لیے کم عمر اداکارہ تلاش کرنے کی تصدیق کی ہے۔[5][6]

مشہور ایکشن گیم Tomb Raider کی ہیروئن لارا کرافٹ کی گینیز بک آ ف ورلڈ ریکارڈ میں شمولیت کے بعد اب برطانیہ کے شہر ڈربی کی ایک سڑک کو بھی اس سے منسوب کرنے کا علان کر دیا گیا ہے۔ اس سڑک کے لیے آٹھ ممکنہ ناموں کا اعلان کیا گیا جس میں ایک لارا کرافٹ وے بھی تھا۔ ان ناموں میں سے ایک نام کو حتمی شکل دینے کے لیے سٹی کونسل نے باقاعدہ رائے دہی کروائی جس میں لارا کرافٹ کے لیے موصول ہوئے تقریباً30 ہزار ووٹوں نے اسے89 فیصد مقبول نام کے طور پر پیش کیا۔ واضح رہے کہ 2001 میں اس وڈیو گیم کردار سے متا ثر ہوکر ایک فلم بھی بنائی گئی جس میں Angelina Jolie نے لار ا کر افٹ کا کر دار ادا کیا تھا۔[7]

بالی ووڈ ادکارہ ایشا گپتا ہالی ووڈ کی معروف فلم ٹومب رائیڈر کے ہندی ورژن لارا کرافٹ میں کام کریں گی۔ لارا کرافٹ میں انجلینا جولی کا کردار کون نبھائے گا تونظریں ہربار ایشا گپتا کی طرف ہی اٹھتی تھیں کیونکہ وہ ہی انجلینا جولی کی ہم شکل تھیں لیکن اب حقیقت میں انھیں وہ رول مل چکا ہے۔ ایشا گپتا نے بھارت اور امریکا کی مشترکہ پروڈکشن لارا کرافٹ کے لیے معاہدے پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔ ایشا گپتا کودراز قد،جسمانی ساخت اورانجلینا جولی سے بہ شکل کی وجہ سیاس کردار کے لیے موزوں سمجھا گیا، جن لوگوں نے فلم ٹومب رائیڈر دیکھی ہے وہ ضرور کہیں گے واقعی ایشا گپتا فلم لارا کرافٹ کے لیے اچھاچناہے۔ ایشا گپتا کی یکے بعد دیگرکامیاب فلموں کی وجہ سیلارا کرافٹ کے لیے ان کے انتخاب پرکوئی دوسری رائے نہیں دی جا سکتی۔ بھارتی فلم انڈسٹری سیوابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ کے ساتھ بھارتی پروڈیوسرزکا کام کرنا بہت بڑا منصوبہ ہے اوریہ لیے چیلنج سے کم نہیں۔[8]

کردار پر اعتراضات

[ترمیم]

اس گیم پر سب سے زیادہ لگائے جانے والے الزامات لاراکے جارحانہ رویے پر ہیں۔ اس میں لارا مجرموں کے علاوہ سیکورٹی گارڈز اور پولیس کو بھی بے رحمی سے قتل کرتی ہے اور بعض جگہوں پر تو تیتروں اور چیتوں کا نہایت ہی بے رحمی سے قتل کرتی ہے۔ جس کا ان کے شاہیقین کو بہت افسوس ہے۔ انھیں شکایات کو مدِنظر رکھتے ہوئے سیریز6 کے بعد لارا کے کردار کو تھوڑا بہت مزاحیہ، رحم دل اور خوشگوار بنایا گیا ہے۔ اگرلارا کی باﺋیو گرافی کو پڑھا جائے تولارا کی باﺋیو گرافی کے دو حصے بنتے ہیں۔ ایک لیجنڈ اور دوسرا سیریز6 کے بعد۔ ان دونوں میں لارا کے کردار میں بہت تضاد پایا جاتا ہے۔ جس میں لارا کے رویے کے علاوہ لارا کے باپ کے نام کی تبدیلی بھی ہے۔ لیجنڈ میں لارا کے باپ کا نام ہینشنگلی تھا جو سریز6 کے بعد ریچرڈ کر دیا گیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "ٹومب رایڈر کی تاریخ، میک لاؤگلن روس"۔ آئی جی این۔ 29 فروری 2008ء 
  2. "ٹومب رایڈر کی تاریخ، فیبین بلیخ- لارین فیلڈر"۔ گیم اسپاٹ۔ 31 اکتوبر 2000ء 
  3. "لارا کرافٹ (کردار)"۔ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس 
  4. "لارا کرافٹ کو ایک بار پھر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں"۔ روزنامہ جنگ کراچی۔ 22 جنوری 2010ء 
  5. ""ٹومب ریڈر" انجلینا جولی کی بجائے اداکارہ میگن فوکس"۔ اے آر وائی نیوز۔ 5 اگست 2009ء 
  6. ""ٹومب ریڈر" انجلینا جولی کی بجائے اداکارہ میگن فوکس"۔ اردوٹائمز۔ 5 اگست 2009ء 
  7. ""برطانیہ کی ایک سڑک لارا کرافٹ سے منسوب"۔ روزنامہ جنگ۔ 3 مئی 2010ء 
  8. ""ایشا گپتا فلم لارا کرافٹ کے لیے کاسٹ"۔ روزنامہ آج۔ 30 مارچ 2013ء 

ٹومب رایڈر سیریز

[ترمیم]


بیرونی روابط

[ترمیم]

ٹومب رایڈر اردو بلاگ http://tombraider-game.blogspot.com/

گیمر زون http://www.itmesh.com/gamer.aspx?id=4446a0b1-dfe6-40d1-bfb4-59c02524a6d0 ترچھا متن