نوری آباد
Appearance
کاروبار کے لیے پیرس | |
---|---|
صنعتی قصبہ | |
سرکاری نام | |
ایک ریسٹورینٹ کا رات کا منظر | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
ضلع | ضلع جامشورو |
آبادی | |
• کل | 50،000 تقریباً |
نوری آباد (انگریزی: Nooriabad) ایک صنعتی قصبہ ہے جو قومی شاہراہ 5 کے اوپر کراچی سے 94 کلومیٹر کی دوری پر ضلع جامشورو میں واقع ہے۔ یہ علاقہ صنعتوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ یہاں کی آبادی تقریباً 50000 ہے۔ کراچی کے بعد یہ سندھ کا سب سے بڑا صنعتی علاقہ ہے۔ اس علاقے کی صنعتوں کے انچارج ضیاالرحمٰن ہیں، جو اس علاقے کے ترقیاتی منصوبوں میں سب سے آگے ہیں، انھوں نے 1990ء کی دہائی میں یہاں ایک کالج کی بیناد رکھی جو آج بھی اس علاقے میں علم کی شمع روشن کیے ہوئے ہیں۔ اس علاقے کے مقامی لوگ پالاری اور جاکھرے ہیں، اس کے علاوہ دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے مزدور یہاں کی آبادی میں شامل ہیں۔