پراٹھا
Appearance
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پراٹھا | |
متبادل نام | پرونٹھا |
---|---|
علاقہ یا ریاست | برصغیر |
بنیادی اجزائے ترکیبی | توا، میدہ، گھی/مکھن/پکانے کا تیل اور مختلف بھرت |
پراٹھا برصغیر میں ایک قسم کی روٹی ہے جسے عموماً ناشتے میں کھایا جاتا ہے۔ پراٹھے کے ساتھ لوگ چائے، انڈا، شہد، شکر، سالن، لسی اور ملائی بھی استعمال کرتے ہیں۔
اس میں گندھا ہوا آٹے کا پیڑا ہاتھ کی مدد سے اس طرح گول شکل میں بنایا جاتا ہے کہ اس کی تہیں سی بن جاتی ہیں اور اس میں گھی بھی استعمال ہوتا ہے پھر چولہے کہ اوپر رکھے توے پر رکھ کر پکایا جاتا ہے۔
بچوں کے ليے پراٹھے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے انگلیوں سے مسل کر دیسی گھی ڈال کر چوری تیار کی جاتی ہے جسے بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ پراٹھا ایک طاقتور اور دیر ہضم غذا ہے۔