مندرجات کا رخ کریں

ہدایت القرآن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہدایت القرآن
فائل:ہدایت القرآن.jpg
مصنفسعید احمد پالن پوری
زباناردو
موضوعتفسیر قرآن

ہدایت القرآن سعید احمد پالن پوری کی اردو تفسیر قرآن ہے۔ یہ دراصل اس ہدایت القرآن کا تکملہ ہے جو مولانا عثمان کاشف الہاشمی سے پایۂ تکمیل کو نہ پہنچ سکی۔ اس کے علاوہ سعید احمد پالن پوری کی کتاب العون الکبیر ہے یہ الفوز الکبیر کی شرح ہے، قرآن کی تفسیر کرنا ایک عظیم اور مہتم بالشان کام ہے اس لیے کہ اس کے بھی کچھ اصول ہیں، جسے اصول تفسیر کہا جاتا ہے، اس سلسلہ میں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی کتاب اصول تفسیر میں معرکہ آرا تصنیف ہے۔ کتاب کی اہمیت کا تقاضا تھا کہ اس کی کوئی ایسی شرح ہو جس میں اصل کتاب فارسی سے نقل کرنے کے بعد مغلقات کو واضح اور مشکل مواضع کی تشفی بخش تشریح کی گئی ہو، سعید احمد پالن پوری نے آسان اور عام فہم عربی میں ایک شرح العون الکبیر تحریر فرمادی۔ یہ شرح مندرجۂ بالا خوبیوں کی حامل ہے ۔ شروع میں 25 صفحات کا مقدمہ ہے، جس میں تفسیر کی تعریف مصنف کی سوانح اور الفوز الکبیر کے متعلق کچھ آرا بیان کیے گئے ہیں۔[1][2][3]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اشتیاق احمد قاسمی (2017)۔ "نئی كتابیں : تفسیر ہدایت القرآن"۔ ماہنامہ دارالعلوم 
  2. امین پالن پوری (20 May 2020)۔ "سوانح حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری"۔ فکروخبر۔ 18 جنوری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2022 
  3. Shahabuddin (2006)۔ Beeswin Sadi Main Ulama e Jamia Azhar Misr or Ulama e Darul Uloom Deoband Ki Tafseeri Khidmaat Ka Taqabuli Mutalah (مقالہ)۔ India: Department of Sunni Theology, Aligarh Muslim University۔ صفحہ: 133۔ hdl:10603/250326