بت شبع
بت شبع | |
---|---|
(عبرانی میں: בת שבע) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1009 ق مء [1] |
تاریخ وفات | سنہ 937 ق مء [1] |
شہریت | مملکت اسرائیل |
شریک حیات | حتی اوریاہ داؤد |
اولاد | شاہ سلیمان ، ناتن |
والد | الیعام |
خاندان | آل داؤد |
عملی زندگی | |
پیشہ | ہمسر ملکہ |
پیشہ ورانہ زبان | توراتی عبرانی |
درستی - ترمیم |
بت شبع[2] یا بتشابع[3] (انگریزی: Bathsheba، عبرانی: בַּת שֶׁ֫בַע، بت-شبا‘، "قسم یا عہد کی بیٹی"؛ عربی: بثشبع، "ابنة القسم") عبرانی کتاب مقدس کے مطابق مملکت اسرائیل کے بادشاہ داؤد کی زوجہ اور شاہ سلیمان کی والدہ تھی۔ کتاب سموئیل۔2 [4] میں داؤد اور بت سبع کے بارے میں ایک نامناسب کہانی میں موجود ہے جسے کتاب تواریخ۔1 میں حذف کر دیا گیا ہے۔ اسلامی نقطۂ نظر بھی اس کہانی کی توثیق نہیں کرتا۔
بائبل کے مطابق یہ الیعام[5] اور عمی ایل[6] کی بیٹی تھی دونوں ناموں کو مطلب عبرانی میں یکساں ہے یہ اوریا حتی کی بیوی تھی[5] جو شاہ داؤد کی فوج میں ایک سپاہی تھا داؤد نے اوریا کی غیر حاضری میں جب وہ جب وہ جنگی محاذ پر لڑ رہا تھا بت شبع سے زنا کیا اور جب وہ حاملہ ہو گئی تو کوشش کی کہ اُس کا خاوند اس کے پاس آئے جب وہ اس میں ناکام ہوا تو اوریا کو گھسمان میں بھجوا کر قتل کروا دیا[7] اس کے بعد داؤد نے بت شبع سے شادی کر لی اور وہ محل میں رہنے لگی۔ اُس کے چار بیٹے سِمعا، سُوباب، ناتن اور سلیمان ہوئے[8] اس نے ناتن نبی کی مدد سے اودنیاہ کے سلطنت چھیننے کی سازش کو ناکام بنا دیا اور اپنے بیٹے سلیمان کو تخت کا جانشین بنانے میں کامیاب ہوئی۔[9]
وہ بڑی حاضر دماغ اور باتدبیر خاتون تھی۔ اس نے شاہ داؤد پر اُس کے آخری ایام تک اثر و رسوخ رکھا۔ روایت ہے کہ امثال باب 31 کو بت شبع نے اپنے بیٹے سلیمان کی فرعون کی بیٹی سے شادی کے موقع پر نصیحت کے طور پر لکھا۔ ١ تواریخ میں اسے بت سُوع بھی کہا گیا ہے۔
اس کے کُل چار بیٹے تھے سلیمان کے علاوہ تین بیٹوں کا نام سِمعا، سُوباب اور ناتن تھا۔[10]
علمائے اسلام شاہ داؤد کا بت سبع سے زنا کرنے کو مسترد کرتے ہوئے اس کہانی کو من گھڑت تصور کرتے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب http://timeline.biblehistory.com/event/bathsheba
- ↑ پروٹسٹنٹ بائبل نام
- ↑ کاتھولک بائبل نام
- ↑ "2 Samuel 11 / Hebrew - English Bible / Mechon-Mamre"۔ 29 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2015
- ^ ا ب پرانا عہد نامہ، 2 سموئیل 11: 3
- ↑ پرانا عہد نامہ، 1 تواریخ 3: 5
- ↑ پرانا عہد نامہ، 2 سموئیل 11: 6
- ↑ پرانا عہد نامہ 2 تواریخ 3: 5
- ↑ پرانا عہد نامہ 1 سلاطین ب 1
- ↑ پرانا عہد نامہ، 2 تواریخ 3: 5
- 1009 ق م کی پیدائشیں
- 937 ق م کی وفیات
- ازواج داؤد
- برہنہ فن
- پیکر نگاری
- داؤد
- دسویں صدی ق م کی خواتین
- سلیمان
- عہد نامہ قدیم کی مقدسات
- عہد نامہ قدیم میں خواتین
- کتاب سلاطین
- کتاب سموئیل
- گیارہویں صدی ق م کی خواتین
- داؤد کی ثقافتی عکاسی
- اسلام اور عورت
- گیارہویں صدی ق م کی عبرانی شخصیات
- دسویں صدی ق م کی عبرانی شخصیات
- ملکہ مائیں
- گیارہویں صدی ق م کی شخصیات
- اساطیری عصمت دری متاثرین
- بائبلی شاہ مادر
- شاہی مقدسین
- نامعلوم صدی کے مقدسین
- ایتھوپیائی مقدسین
- بزرگان