مندرجات کا رخ کریں

خزر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • Khazar Khaganate
  • Xəzər Xaqanlığı
 650 ء–969
خزر خانیت , 650–850 ء
خزر خانیت , 650–850 ء
حیثیتخزر   خانیت
دار الحکومت
عمومی زبانیںخزر
مذہب
خاقان 
• 618–628
ٹونگ یابغو
• 9ویں صدی  ء
بلان
• 9ویں صدی  ء
عبیدہ
• 9ویں صدی  ء
زکریا
• 9ویں صدی  ء
مناسے
• 9ویں صدی  ء
بنیامین
تاریخی دورقرون وسطی
• 
 650 ء
• 
969
رقبہ
850[1]3,000,000 مربع[آلہ تبدیل: نامعلوم اکائی]
آبادی
• 7ویں صدی  ء
1,400,000
کرنسییرماق
ماقبل
مابعد
ترک خانیت
قدیم بلغاریہِ عظیم
Cumania
Pechenegs

خزر (/ˈkɑːzɑːrz/, /ˈxɑː-/; (آذربائیجانی: Xəzərlər)‏; ترکی زبان: Hazarlar; (باشقیر: Хазарлар)‏; (تتریہ: Хәзәрләр)‏, Xäzärlär; اردو: گجر، عبرانی: כוזרים‎, Kuzarim;[2] عربی: خزر, Xazar; یوکرینی: Хоза́ри‎, Chozáry; (روسی: Хаза́ры)‏, Hazáry; مجاری زبان: Kazárok; فارسی: خزر‎, Xazar; یونانی: Χάζαροι, Cházaroi; (لاطینی: Gazari[3][4]/Gasani)‏[2][5]خانہ بدوش ترک تھے جو اپنے وقت کی طاقتور ترین مغربی ترک خانات سے علاحدہ ہو کر ایک عظیم سلطنت بنے۔[6] مشرقی یورپ اور جنوب مغربی ایشیا کی اہم ترین تجارتی شہ رگ کے دونوں اطراف پر شان و شوکت سے حکومت کرتے رہے۔ خزر قرون وسطی کی سب سے اولین تجارتی منڈی بنا جو شاہراہ ریشم کے مغربی راستوں پر تسلط رکھتا تھا جبکہ چین، مشرق وسطی اور کیویائی روس کے درمیان ایک چوراہے کا کردار ادا کرتا رہا۔[6][6]  تقریباً تین صدیوں تک (650ء-965ء) قبیلہ خزر کا وسیع علاقے پر غلبہ رہا جو وولگا ڈون کے میدانوں سے مشرقی کریمیا اور شمالی قفقاز تک پھیلا ہوا ہے۔[2]

خزر طویل عرصے تک ساسانی فارسی سلطنت کے خلاف بازنطینی اتحادی رہنے کے بعد بازنطینی سلطنت، خلافت امویہ اور بعد میں خلافت عباسیہ اور شمالی میدانوں کے خانہ بدوش قبائلی ریاستوں کے درمیان ایک عظیم حائلی ریاست کا کردار ادا کرتے رہے۔ پھر 900ء کے آس پاس اس کا بازنطینی سلطنت سے اتحاد ختم ہوا۔ خزروں نے چونکہ یہودیت چھوڑ کر اسلام کو اپنے سینہ سے لگانا شروع کر دیا تھا تو بازنطینیوں نے الانوں کو خزریہ پر حملہ کرنے کے لیے ابھارنا شروع کیا تاکہ خزریہ کی کریمیا اور قفقاز پر گرفت کمزور ہو اور وہ شمال میں ابھرتی ہوئی روسی طاقت کو مسیحیت قبول کروا کر ان سے سیاسی اتحاد قائم کرسکیں۔[7] 965 اور 969 کے درمیان، کیویائی روسی حکمران  کیف کا سفیاتوسلاؤ اول نے یک طرفہ طور پر قبائلی بغاوت کے دوران میں امن معاہدہ توڑتے ہوئے ریاست پر اچانک حملہ کرکے قتل و غارت شروع کر دی اور دار الحکومت آتل کو فتح کرکے خزری ریاست کا خاتمہ کر دیا۔

خزروں کی ابتدا اور مزاج کا تعین ان کی زبانوں کے ماخذ کے نظریات سے متعلق ہے۔ ان کی زبان موجودہ گوجری اور عثمانی ترکی سے ملتی جلتی تھی۔ اس کے علاوہ ریاست میں کثیر النسل آبادی پر مشتمل لوگ بہت سی زبانیں بولتے تھے۔ خزر لوگوں کا مقامی مذہب تنگریت تھا (لیکن وقت کے ساتھ خزر مسلمان ہوتے رہے) جو شمالی قفقازی ہن اور دیگر ترک عوام کا مذہب تھا۔[2] اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خزر خانیت کے کثیر النسل عوام بہت سے خداؤں کی کثیر الاعتقادی پچی کاری کی آبادی تھی۔ تنگریت، یہودی، مسیحی اور مسلمان پَرِستار اپنے مذہب پر بغیر کسی روک ٹوک کے عمل کرتے تھے۔[2] یہوداہ حلیوی اور ابراہیم بن داود کے مطابق خزری حکمران اشرافیہ نے 8ویں صدی عیسوی میں ربیائی یہودیت قبول کی[8] لیکن اس خانیت کے اندر قبول یہودیت کا دائرہ غیر متعین ہے۔

ماخذات  خزر  کے بابت سلاو یہودی سبوتنخ، یہود بخارا، مسلمان کمیک، قزاک، دان  کوزک  خطے میں ترک زبان بولنے والے کرمچک   اور ان کے کریمیائی پڑوسی  کارائی  مالڈاوی سنگؤس ،  کوہستانی یہود اور دوسرے تجویز کیے گئے [2][6][6]

19ویں  صدی کے آخر میں, نظریہ سامنے آیا کہاشکنازی یہود کی اکثریت جلاوطن خزر یہودیوں کی تھی جنھوں نےروس اور یوکرین سے  مغرب میں فرانس اور جرمنی کی جانب ہجرت کی ہے اس نظریہ کی اب بھی حمایت جاری ہے لیکن یہود اور سام پسند دانشور اسے شکوک و شبہات سے دیکھتے ہیں ۔[6][9] یہ نظریہ کبھی کبھی  سام دشمنی [6] اور کبھی  کبھی  ضد صہیونیت  سے بھی جوڑا جاتا ہے۔ [6] درحقیقت خزروں نے یہودیوں کو اپنی ریاست میں پناہ دی تھی نہ کہ وہ خود سامی النسل تھے۔

نوٹ

[ترمیم]
  1. Peter Turchin، Jonathan M. Adams، Thomas D Hall (December 2006)۔ "East-West Orientation of Historical Empires"۔ Journal of world-systems research۔ 12 (2): 222۔ ISSN 1076-156X۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2016 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث [[#CITEREF|]]
  3. Meserve 2009, p. 294, n.164.
  4. Golden 2007b, p. 139.'The Gazari are, presumably, the Khazars, though this term or the Kozary of the perhaps near contemporary Vita Constantini . . could have reflected any of a number of peoples within Khazaria.'
  5. [[#CITEREF|]].'Somewhat later, however, in a letter to the Byzantine Emperor Basil I, dated to 871, Louis the German, clearly taking exception to what had apparently become Byzantine usage, declares that 'we have not found that the leader of the Avars, or Khazars (Gasanorum),'
  6. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ [[#CITEREF|]].
  7. Noonan 1999, pp. 499, 502–3.
  8. 2007a[[#CITEREF|]]
  9. [[#CITEREF|]]: 'Most scholars are sceptical about the hypothesis (that has its roots in the late 19th century) that Khazars became a major component in the ethnogenesis of the Ashkenazic Jews'.