مندرجات کا رخ کریں

سبی ریلوے اسٹیشن

متناسقات: 29°32′51″N 67°52′12″E / 29.5475°N 67.8699°E / 29.5475; 67.8699
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سبی جنکشن ریلوے اسٹیشن
Sibi Jn Railway Station
محل وقوعسبی
مالکوزارت ريلوے پاکستان ریلویز
لائن(لائنیں)
تعمیرات
پارکنگموجود ہے
بائیسکل سہولیاتموجود ہے
معذور رسائیHandicapped/disabled access موجود ہے
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈSIB
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
پیراک روہڑی-چمن لائن مشکاف
بطرف چمن
ٹرمینس قندھار ریاست ریلوے ناری
بطرف زردالو
Map
پاکستان ریلوے نیٹ ورک

سبی جنکشن ریلوے اسٹیشن جو روہڑی-چمن ریلوے لائن پر بلوچستان، پاکستان میں برانچ لائن پر واقع ہے۔ یہ اسٹیشن صوبے میں داخل ہونے اور جانے والے مسافروں کے لیے گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ قندھار ریاست ریلوے جو سبی سے ہرنائی ریلوے اسٹیشن کو ریلوے لائن جاتی ہے کا جنکشن اسٹیشن بھی ہے۔

اس اسٹیشن سے ٹرینیں پاکستان کے مختلف شہروں کو جاتی ہیں جن میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، جیکب آباد، سکھر، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان، خانیوال، فیصل آباد، جہلم، گجرات، لاڑکانہ اور کوٹری شامل ہیں۔

29°32′51″N 67°52′12″E / 29.5475°N 67.8699°E / 29.5475; 67.8699

تاریخ

[ترمیم]

سبی جنکشن ریلوے اسٹیشن سے دو ریلوے لائنیں علاحدہ ہوتیں ہیں ایک لائن براستہ مشکاف، آب گم، مچھ، کولپور سپیزنڈ ، کوئٹہ اور بوستان جنکشن سے چمن بارڈر تک جاتی ہے جبکہ دوسری ریلوے لائن سبی سے دریا ناڑی کے ساتھ ساتھ بابر کیچ، سپن تنگی، ہرنائی، ناکُس، شاہرگ، خوست اور ذردالو تک جاتی ہے۔ 2006ء میں یہ ریلوے لائن تخریب کاروں کے ہاتھوں پلوں کے تباہ ہو جانے کی وجہ سے بند ہو گئی تھی۔ جبکہ اب سبی سے ہرنائی ریلوے ٹریک پر بحالی کا کام جاری ہے۔ اور یکم اگست 2023ء کو اس ریلوے لائن کا افتتاح ہو رہا ہے۔

سہولیات

[ترمیم]

سبی ریلوے اسٹیشن کی اہم خصوصیات میں سے ایک مسافروں کے لیے اس کا کشادہ اور اچھی طرح سے برقرار ویٹنگ روم ہے۔ اسٹیشن کے اندر کھانے پینے کے کئی اسٹال اور دکانیں بھی ہیں جو مسافروں کو مختلف قسم کے ریفریشمنٹ اور یادگاریں پیش کرتی ہیں۔ اسٹیشن میں وائی فائی، اے ٹی ایم مشین اور اعلانات کے لیے پبلک ایڈریس سسٹم بھی موجود ہے۔

سبی ریلوے اسٹیشن پاکستان کے بڑے شہروں سے منسلک ہونے کے علاوہ سبی اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کے لیے نقل و حمل کا ایک اہم مرکز بھی ہے۔ اسٹیشن مقامی لوگوں اور مسافروں کے لیے نقل و حمل کا ایک آسان اور سستا ذریعہ فراہم کرتا ہے ، جس سے لوگوں کو صوبے کے اندر اور ملک کے دیگر حصوں میں سفر کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

تصاویر

[ترمیم]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔