مندرجات کا رخ کریں

کالاباغ ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کالاباغ ریلوے اسٹیشن
Kalabagh Railway Station
محل وقوعکالاباغ
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)داؤد خيل-لکی مروت برانچ لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈKWZ
تاریخ
سابقہ نامگریٹ انڈین جزیرہ نما ریلوے
Map

کالاباغ ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

کالاباغ ریلوے اسٹیشن ، ایک زمانے میں چہل پہل اور ریلوے انجن کی سیٹیوں سے گونجتا یہ خوبصورت ریلوے اسٹیشن آج ویران اور اجاڑ جگہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ کالاباغ ریلوے اسٹیشن کے نام پر آج یہاں ایک بند دروازے والا گودام ہے جس کے سامنے چھوٹے بچے کرکٹ کھیلتے ہیں۔ اس کے ماتھے پر موہوم سے نشانات ہیں جنہیں غور سے پڑھیں تو ”کالاباغ“ کے الفاظ دکھائی دیں گے۔ بس یہی اس کے ریلوے اسٹیشن ہونے کی نشانی ہے۔ اس کے سامنے آج بھی ریلوے کا تباہ حال ٹریک ہماری نا اہلی کا رونا رو رہا ہے جس پر ایک زمانے میں بنوں تک ریل جایا کرتی تھی جسے بھاپ سے چلنے والے انجن کھینچتے تھے۔ بنوں جانے والی ٹرین کا دُخانی انجن جب یہاں رکتا تھا تو اس کے عقب میں سلاگر پہاڑ کا نظارہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ

[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق کالاباغ ریلوے اسٹیشن کا کوڈ KWZ ہے

موجودہ حالت

[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔

محل وقوع

[ترمیم]

کالاباغ ریلوے اسٹیشن کالاباغ میں واقع ہے

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]
پاکستان ریلویز
پچھلا اسٹیشن

کالاباغ ریلوے اسٹیشن اگلا اسٹیشن
'