مارگلہ ریلوے سٹیشن
Appearance
مارگلہ ریلوے اسٹیشن ٘Margalla Railway Station | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
یہ تصویر اس دور کی ہے جب اس کا نام اسلام آباد ریلوے اسٹیشن ہوتا تھا۔ اب اس کا پرانا نام مارگلہ ریوے اسٹیشن بحال کیا جا چکا ہے۔ | |||||||||||
محل وقوع | آئی 9، اسلام آباد پاکستان | ||||||||||
مالک | پاکستان ریلویز | ||||||||||
پلیٹ فارم | 2 | ||||||||||
ٹریک | 2 | ||||||||||
تعمیرات | |||||||||||
پارکنگ | موجود ہے | ||||||||||
بائیسکل سہولیات | موجود ہے | ||||||||||
دیگر معلومات | |||||||||||
اسٹیشن کوڈ | MGLA | ||||||||||
کرایہ زون | پاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن | ||||||||||
تاریخ | |||||||||||
عام رسائی | 1979 | ||||||||||
سابقہ نام | اسلام آباد ریلوے اسٹیشن | ||||||||||
خدمات | |||||||||||
| |||||||||||
مارگلہ ریلوے اسٹیشن (سابقہ: اسلام آباد ریلوے اسٹیشن) پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-9 اور آئی-9 کے درمیان واقع خیابانِ جوہر پر واقع ہے۔ اس کا داخلی راستہ سیکٹر ایچ-9 کی طرف سے ہے۔
یہ ریلوے اسٹیشن 1979ء میں قائم ہوا اور ایک شٹل ٹرین اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان شروع کی گئی۔ تاہم یہ ایک سال کے اندر خسارے کے باعث بند کر دی گئی۔ 1988ء میں اس ریلوے اسٹیشن سے مال بردار ٹرینوں کا آغاز ہوا۔[1]
مئی 2009ء میں اس اسٹیشن کو دوبارہ کھولا گیا اور اس کا نام تبدیل کر کے اسلام آباد ریلوے اسٹیشن رکھ دیا گیا۔ تاہم بعد ازاں اس کا اصل نام بحال کر دیا گیا۔
مجوزہ اسلام آباد–مظفر آباد برانچ ریلوے لائن
[ترمیم]مجوزہ اسلام آباد–مظفر آباد برانچ ریلوے لائن ، پاکستان کے ریلوے نیٹ ورک کو مظفرآباد ، آزاد کشمیر سے جوڑے گی۔
موجودہ لائن
[ترمیم]مجوزہ لائن
[ترمیم]- بہارہ کہو
- سمبلان
- کھجوت
- مری
- بھوربن
- دیول شریف
- بیروٹ
- کوہالہ
- مظفرآباد
تصاویر
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Islamabad Railway Station may be off-track soon"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2013
33°39′49″N 73°02′53″E / 33.663653°N 73.048182°E
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- پاکستان ریلوے کی ویب گاہ آرکائیو شدہ 1 فروری 2021 بذریعہ وے بیک مشین