جھلار ریلوے اسٹیشن
جھلار ریلوے اسٹیشن Jhalar Railway Station | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
محل وقوع | جھلار | ||||||||||
مالک | وزارت ريلوے | ||||||||||
لائن(لائنیں) | کوٹری-اٹک ریلوے لائن | ||||||||||
دیگر معلومات | |||||||||||
اسٹیشن کوڈ | JRN | ||||||||||
خدمات | |||||||||||
|
جھلار ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔ یہ اسٹیشن کوٹری-اٹک ریلوے لائن کے درمیان ایک خوبصورت اور ہل اسٹیشن ہے۔
تاریخ
[ترمیم]اس ریلوے اسٹیشن کو 1891ء میں برٹش ریلوے نے تعمیر کیا اس کے ساتھ 1895ء سے 1897ء کے دوران کالا چٹا پہاڑ کے اندر 7 خوبصورت سرنگیں (ٹنل) بنائی گئیں جھلار اسٹیشن کے ساتھ ایک خوبصورت بنگلہ بھی بنایا گیا تھا جہاں ریلوے آفیشلز اپنے خاندان کے ساتھ آباد تھے لیکن محکمہ ریلوے کی غفلت کے سبب یہ بنگلوز اب خستہ حالی کا شکار ہیں ماضی میں اس ریلوے اسٹیشن پہ متعدد پنجابی اردو اور پشتو فلموں کی عکس بندی بھی کی گئی ریلوے اسٹیشن پہ بجلی کی سہولت میسر نہیں ریلوے حکام شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہیں اس اسٹیشن سے روزانہ متعدد ٹرینیں گزرتی ہیں جن میں خوش حال خٹک ایکسپریس، اٹک شٹل شامل ہیں۔
معلومات
[ترمیم]ریلوے اسٹیشن کوڈ
[ترمیم]پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق جھلار ریلوے اسٹیشن کا کوڈ JRN ہے۔
موجودہ حالت
[ترمیم]اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے۔
محل وقوع
[ترمیم]جھلار ریلوے اسٹیشن جھلار میں واقع ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- پاکستان ریلوے کی ویب گاہ آرکائیو شدہ 1 فروری 2021 بذریعہ وے بیک مشین