مندرجات کا رخ کریں

مسان ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مسان ریلوے اسٹیشن
Massan Railway Station
محل وقوعمسان
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)کوٹری-اٹک ریلوے لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈMSY
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
داود خیل کوٹری-اٹک لائن سوہان برج
Map

مسان ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔ یہ ریلوے اسٹیشن برٹش دور حکومت میں بنایا گیا تھا۔ مسان ریلوے اسٹیشن مین لائن 2 ( اٹک کوٹری ) پر واقع ہے کوٹ ادو جنکشن سے اس کا فاصلہ 367 کلومیٹر ہے ۔ اس سے اگلا اسٹیشن داودخیل جنکشن ہے مسان ریلوے اسٹیشن ماضی قریب میں ایک مصروف اور پر رونق ریلوے اسٹیشن رہا ہے ایک صدی قبل سے نمل لاوہ بن حافظ جی' تلہ گنگ ، دندہ شاہ بلاول ، حلقہ چکڑالہ اور سکیسر کے درمیان رابطے کا ایک اہم ذریعہ تھا، سارے تجارتی رابطے اسی مسان ریلوے اسٹیشن سے منسلک تھے، جب لاوہ ایک اہم تجارتی مرکز تھا تو تمام تجارتی سامان مسان ریلوے اسٹیشن سے اونٹوں کے ذریعے تھمے والی سے ہوتا ہوا لاوہ پہنچتا تھا، اس پورے علاقے میں پرانے مکانوں میں استعمال ہونے والی دیار وغیرہ کی ساری لکڑی ماڑی اور مسان کے ذریعے پورے علاقے میں اونٹوں کے ذریعے پہنچتی تھی ۔ روڈ ٹرانسپورٹ کی ترقی اور ریلوے کی بدحالی کے بعد اس اسٹیشن کی رونقیں بھی ماند پڑ چکی ہیں.

ریلوے اسٹیشن کوڈ

[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق مسان ریلوے اسٹیشن کا کوڈ MSY ہے

موجودہ حالت

[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔

محل وقوع

[ترمیم]

مسان ریلوے اسٹیشن مسان میں واقع ہے

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]